ابنا: ریڈیو تہران کی پشتو سروس کے مطابق افغانستان کے وزیر داخلہ مجتی پتنگ کے دوروز قبل پارلیمنٹ میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ نے انہیں پارلیمنٹ کونظر اندازکرنے کا ذمہ دار قراردیا اور پچاس اراکین نے ان کے مواخذے کی حمایت میں دستخط کردئے۔آج افغاں پارلیمنٹ کے اجلاس میں اکثراراکین پارلیمنٹ نے ان کے مواخذے کے حق میں ووٹ دئے اس طرح وہ وزارت داخلہ سے بے دخل کردئے گئےہیں۔ مجتی پتنگ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالے ایک سال ہورہا ہے۔ انہیں افغانستان کا ایک بڑا جنگي کمانڈر مانا جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443918
افغانستان کی پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ کے مواخذے کے بعد انہیں عدم اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔